Skip to content
  • Home
  • نصاب
  • نصابی کتب
  • نوٹس و شروحات
  • دیگر کتابیں
  • سوالیہ پرچے
  • ڈاؤن لوڈز
  • Articles
  • Other Links
  • بیانات
Dars E Nizami

Dars E Nizami

درس نظامی طلباء و طالبات

  • Home
  • نصاب
    • تجوید و قرات
    • حفظ و ناظرہ
    • درس نظامی برائے طالبات
    • درس نظامی برائے طلبہ
    • تخصصات
  • نصابی کتب
    • ابتدائیہ
    • متوسطہ اول
    • متوسطہ دوم
    • عامہ سال اول
    • عامہ سال دوم
    • خاصہ سال اول
    • خاصہ سال دوم
    • عالیہ سال اول
    • عالیہ سال دوم
    • عالمیہ سال اول
    • عالمیہ سال دوم
    • تخصصات
  • نوٹس و شروحات
    • درجہ اولی
    • درجہ ثانیہ
    • درجہ ثالثہ
    • درجہ رابعہ
    • درجہ خامسہ
    • درجہ سادسہ
    • درجہ سابعہ
    • دورہ حدیث
    • دیگر نوٹس
  • دیگر کتابیں
  • سوالیہ پرچے
    • تدریسی انٹری ٹیسٹ
    • کنزالمدارس بورڈ
      • کنز المدارس طلبا
        • KB 2020
        • KB 2021
        • KB 2022
        • KB 2023
        • KB 2024
        • KB 2025
      • کنزالمدارس طالبات
        • KG 2020
        • KG 2021
        • KG 2022
        • KG 2023
        • KG 2024
    • جامعۃ المدینہ شعبۃ الامتحان
      • شعبۃ الامتحان طلبا
        • JB 2020
        • JB 2021
        • JB 2022
        • JB 2023
          • ششماہی پرچے2023
        • JB 2024
          • ششماہی پیپر2024
      • شعبۃ الامتحان طالبات
        • JG 2020
        • JG 2021
        • JG 2022
        • JG 2023
        • JG 2024
    • تنظیم المدارس
      • تنظیم المدارس طلبہ
        • TB 2019
        • TB 2020
        • TB 2021
        • TB 2022
        • TB 2023
        • TB 2024
      • تنظیم المدارس طالبات
        • TG 2019
        • TG 2020
        • TG 2021
        • TG 2022
        • TG 2023
        • TG 2024
  • ڈاؤن لوڈز
    • شعبۃ الامتحان فارمز
    • کنزالمدارس فارمز
    • تنظیم المدارس فارمز
    • ایچ ای سی فارمز
  • Articles
    • تعارف شخصیات
    • سورتوں کا تعارف
  • Other Links
    • کنزالمدارس بورڈ
    • جامعۃ المدینہ
    • دعوت اسلامی
    • دارالمدینہ
    • BISE Lahore
    • BISE BWP
    • BISE Gujranwala
    • BISE Sahiwal
    • Punjab University
  • بیانات
  • Toggle search form

 امام قرطبی رحمۃ اللہ علیہ کا تعارف

Posted on March 28, 2026March 28, 2026 By studentnotesonline.com No Comments on  امام قرطبی رحمۃ اللہ علیہ کا تعارف

 امام قرطبی رحمۃ اللہ علیہ کا تعارف

امام قرطبی کا پورا نام ابوعبداللہ محمد بن احمد بن ابی بکر القرطبی   الانصاری  تھا ۔  ان کی نسبت   الانصاری   ان کے خا ندان  کی  مدینہ  طیبہ کے انصار  سے تعلق کو ظا ہر کرتا ہے ۔ جو نبی مکرم  نور مجسم ﷺ کے اصحا ب میں  شامل  تھے ۔

 پیدائش :

  امام  قرطبی رحمۃ اللہ علیہ کی  پیدائش    اندلس  میں  ہوئی  جو کہ موجودہ  اسپین  کے نام سے مشہور ہے ۔  آپ رحمۃ اللہ علیہ کا تعلق اندلس (موجودہ اسپین) کے شہر قرطبہ سے تھا، اسی نسبت سے انہیں “قرطبی” کہا جاتا ہے۔

 جو کہ اس دور میں   اسلامی  علم و تہذیب کا مرکز تھا  ، یہ شہر علم ، فلسفہ ،  اور تمدن کا  گہوارہ تھا ۔   اور یہاں کے علماء    کرام  اسلامی دنیا کے  علمی مراکز  پر اثر انداز   ہوتے تھے ۔

 امام  قرطبی کی تعلیم وتربیت   :

امام قرطبی رحمۃ اللہ علیہ نے  ابتدائی تعلیم  اندلس کے شہر  قرطبہ میں حاصل کی ، جہا ں انہوں نے  قرآن ، حدیث  ، فقہ  ،   اور عربی   ادب  میں مہارت حاصل کی  ۔

 آپ رحمۃ اللہ علیہ  نے  علم حدیث ، اور قرآن پاک کی تعلیم کے لیے اندلس کے مشہور علماء سے استفادہ   حاصل  کیا ۔ بعد ازاں  وہ مصر  کی جا نب ہجرت فرما گئے ،  اور جہاں  انہوں نے اپنی تعلیم جاری رکھی اور تفسیر قرآن میں   اپنی مہارت کو مزید نکھا را ۔

 امام قرطبی کی خصو صیات :

 ۱۔ وسیع علمی مہارت :

 امام قرطبی رحمۃ اللہ علیہ   صرف مفسر ہی نہیں تھے  بلکہ  ایک جامع عالم تھے ۔   انہوں نے علوم پر مہارت حاصل کی ۔

 تفسیر :  امام قرطبی نے  قرآن پاک کی گہرائی سے تشریح کی اور اس میں  فقہی مسائل کے ساتھ ساتھ لغوی ، خلاقی ، اور روحانی  پہلووں پر بھی بحث کی ۔

حدیث :  امام قرطبی   رحمۃ اللہ علیہ   احادیث کے   مستند اور ضعیف  ہونے پر بھی گہری  بصیرت    رکھتے تھے ۔

 فقہ : امام قرطبی رحمۃ اللہ علیہ   مالکی  مسلک کے پیرو کار تھے   ۔    لیکن    آپ  رحمۃ اللہ علیہ  دیگر فقہی   مذاہب کی  آراء کو بھی اہمیت دیتے تھے ۔

  عربی لغت و نحو :  قرآن پاک کے  لغو ی  اور  نحوی  پہلو  وں پر بھی   ان کی مہارت   نما یا ں ہے ۔  آپ رحمۃ اللہ علیہ     نے   جو کہ   اپنی تفسیر   القرآن  ( الجامع لاحکام القرآن ) میں  لغوی اور نحوی  ابحاث کو واضح ذکر فرمایا ہے ۔

 ۲۔ تصوف اور زہد :

 امام قرطبی رحمۃ اللہ علیہ  کا طرز زندگی  سادہ اور دنیاوی آلائشوں سے پاک تھا ۔  انہوں نے اپنی کتاب میں صوفیانہ تعلیمات کو قرآنی احکام  کے ساتھ  مربوط کیا ہے ۔  امام قرطبی رحمۃ اللہ علیہ   تارک دنیا تھے ۔   اپنی زندگی   کو اکا برین   کے سائے میں علماء  کی صحبت میں اور  سنت مصطفی ﷺ  کے  مطابق گزارا ۔

۳۔ ا خلاص اور تقوی ٰ:     امام قرطبی رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی  تقویٰ  اور عبادات الہی سے معمور تھی  ۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ  کے انداززندگی کی مثالیں آپ رحمۃ اللہ علیہ   کے شاگرد اور معاصرین دیا کرتے تھے ۔  اس قدر عبادت و ریا ضت کرنے والے تھے ۔

 امام قرطبی کی مشہور  کتا بیں :  

  • تفسیر القرآن (الجامع لاحکام القرآن):

یہ ان کی مشہور ترین تصنیف ہے اور اسے “تفسیر قرطبی” بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تفسیر قرآن کریم کی جامع تشریح پر مشتمل ہے، جس میں فقہی احکام، مسائل، اور علمی نکات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔اس میں  تمام آیات کے معنی ،لغت اور شریعت کے احکام شامل ہیں ۔ یہ تفسیر  مفسرین  ،  فقہاء،  اور طلباء،  کے لیے  ایک قیمتی  خزانہ ہے ۔

  ۲۔  التذکرہ فی  احوال  الموتی و امور  الاخرۃ :

 امام قرطبی رحمۃ اللہ علیہ کی یہ کتا ب موت ، قبر  ،قیامت  ،  جنت اور جہنم  جیسے   اہم موضو عات  پر تفصیلی   بحث کے  ساتھ   تحریر کی گئی ہے ۔  یہ کتاب  ابن آدم کی  روحانی اصلاح اور آخرت  کی تیاری کے لیے ایک رہنما ہے ۔

۳۔ کتاب الاسماء الحسنیٰ :   اس کتاب میں آپ رحمۃ اللہ علیہ نے    اللہ  تبارک   و تعا لیٰ   کے  اسماء الحسنی ٰ  پر  تفصیل سے بحث کی ہے ۔ اور ان اسماء الحسنیٰ کے معانی  وثرات  بھی بیان کیے ہیں ۔

  کتاب القواعد :    امام قرطبی رحمۃ اللہ علیہ کی  یہ کتاب  اصول فقہ  پر مشتمل ہے ۔ جس میں اسلامی قوانین کی  بنیادوں کو  وضاحت کے ساتھ  پیش کیا گیا ہے ۔

 اندلس سے مصر  کی ہجرت :

  امام قرطبی رحمۃ اللہ علیہ نے اندلس کے سیا سی اور سماجی  نظام کے خراب ہونے  پر  اندلس سے مصر کی جانب ہجرت فرمائی ۔ اس وقت اندلس میں  مسلمانوں کی حکومت کمزور ہو چکی تھی ۔  اور عیسائی افواج  مسلمانوں کے  علمی اور ثقافتی  مراکز پر قابض ہو رہے تھے ۔    ہجرت کے بعد آپ رحمۃ اللہ علیہ نے   مصر میں بھی  اپنا   تدریسی اور تصنیف کا کام جاری رکھا ۔

وفات:

امام قرطبی نے اپنی زندگی علم کے فروغ، قرآن کی تشریح، اور امت کی رہنمائی کے لیے وقف کر دی۔ ان کی تفسیر آج بھی علمی حلقوں میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے  ۶۱۷ ہجری اور ۱۲۷۳ عیسوی  کو مصر میں وفات پائی ۔

 امام قرطبی رحمۃ اللہ علیہ کی  علمی خدمات   آج بھی  اسلامی دنیا  کے ہر گوشے  میں قدرو   منزلت  سے دیکھی  جاتی ہیں ۔  آپ رحمۃ اللہ علیہ کی تفسیر اور دیگر کتب  امت مسلمہ  کے لیے روشن   مینار ہیں ۔ اور آج بھی   مدارس ، جامعات ، اور علمی حلقوں  میں اہمیت رکھتی  ہیں ۔

 

 امام قرطبی  رحمۃ اللہ علیہ  کی زندگی  اور خدمات  اسلامی تاریخ  کا ایک روشن باب ہیں ،۔

 

Related

Articles, تعارف شخصیات Tags:articles, blog, blogs, dawateislami, jamiatulmadina, kanzul madaris

Post navigation

Previous Post: جب رمضان میں شیاطین باندھ دئے جاتے ہیں تو پھر گناہ کیوں؟
Next Post: نصاب درس نظامی گرلز 2026-2027دعوت اسلامی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Sabeqa Papers Kya Hain aur Inki Zarurat Kyun Hai? سابقہ امتحانی پرچوں کی اہمیت اور افادیت
  • سورۃ الانفال کا جامع تعارف و خصائص
  • نصاب درس نظامی بوائز 2026-2027دعوت اسلامی
  • نصاب درس نظامی گرلز 2026-2027دعوت اسلامی
  •  امام قرطبی رحمۃ اللہ علیہ کا تعارف

Latest Posts

  • Sabeqa Papers Kya Hain aur Inki Zarurat Kyun Hai? سابقہ امتحانی پرچوں کی اہمیت اور افادیت
  • سورۃ الانفال کا جامع تعارف و خصائص
  • نصاب درس نظامی بوائز 2026-2027دعوت اسلامی
  • نصاب درس نظامی گرلز 2026-2027دعوت اسلامی
  •  امام قرطبی رحمۃ اللہ علیہ کا تعارف

Quick Links

  • Checkout
  • Dashboard
  • Forum
  • Home
  • Shop

Contact Us

info@studentnotesonline.com
+92 3497379944
Lahore, Punjab
Pakistan
  • Facebook
  • WhatsApp
  • YouTube

Our Visitor

0 1 6 2 1 9
Users Today : 75
Users Yesterday : 49
Users Last 7 days : 202
Users Last 30 days : 519
Users This Month : 513
Users This Year : 3481
Total Users : 16219
Views Today : 172
Views Yesterday : 95
Views Last 7 days : 525
Views Last 30 days : 3071
Views This Month : 2921
Views This Year : 10718
Total views : 44216
Who's Online : 0
Your IP Address : 216.73.216.217
Server Time : March 28, 2026 8:51 pm
Powered By WPS Visitor Counter

Copyright © 2026 Dars E Nizami.

Powered by PressBook WordPress theme

Review My Order

0

Subtotal

Taxes & shipping calculated at checkout

Checkout
0

Notifications