ایک دیہاتی کے پچیس(25) سوالات❤️
از
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جوابات❤️
میں امیر بننا چاہتا ہوں؟
فرمایا: قناعت اختیار کرو، امیر ہو جاؤ گے۔
میں سب سے بڑا عالم بننا چاہتا ہوں؟
فرمایا: تقویٰ اختیار کرو، عالم بن جاؤ گے۔
عزت والا بننا چاہتا ہوں؟
فرمایا: مخلوق کے سامنے ہاتھ پھیلانا بند کر دو، باعزت بن جاؤ گے۔
اچھا آدمی بننا چاہتا ہوں؟
فرمایا: لوگوں کو نفع پہنچاؤ۔
عادل بننا چاہتا ہوں؟
فرمایا: جسے اپنے لیے اچھا سمجھتے ہو، وہی دوسروں کے لیے پسند کرو۔
طاقتور بننا چاہتا ہوں؟
فرمایا: اللہ پر توکل (بھروسہ) کرو۔
کیا بوتل شوق سے پیتے ہیں؟
اللہ کے دربار میں خاص درجہ چاہتا ہوں؟
فرمایا: کثرت سے ذکر کرو۔
رزق کی کشادگی چاہتا ہوں؟
فرمایا: کثرت سے استغفار کرو۔
دعاؤں کی قبولیت چاہتا ہوں؟
فرمایا: ہمیشہ باوضو رہو۔
ایمان کی تکمیل چاہتا ہوں؟
فرمایا: اچھے اخلاق اختیار کرو۔
قیامت کے روز اللہ سے گناہوں سے پاک ہو کر ملنا چاہتا ہوں؟
فرمایا: جنابت کے بعد فوراً غسل کیا کرو۔
گناہوں سے بچنا چاہتا ہوں؟
فرمایا: حرام نہ کھاؤ۔
قیامت کے روز نور میں اٹھنا چاہتا ہوں؟
فرمایا: کثرت سے استغفار کرو۔
میں چاہتا ہوں کہ اللہ مجھ پر رحم کرے؟
فرمایا: ظلم کرنا چھوڑ دو۔
میں چاہتا ہوں کہ اللہ میری پردہ پوشی کرے؟
فرمایا: اللہ کے بندوں پر رحم کرو۔
رسوائی سے بچنا چاہتا ہوں؟
فرمایا: لوگوں کی پردہ پوشی کرو۔
میں چاہتا ہوں کہ اللہ اور اس کے رسول کے ہاں محبوب بن جاؤں؟
فرمایا: جو اللہ اور اس کے رسول کو محبوب ہے، اسے اپنا محبوب بنا لو۔
زنا سے بچنا چاہتا ہوں؟
فرمایا: نگاہوں کی حفاظت کرو۔
اللہ کا فرمانبردار بننا چاہتا ہوں؟
فرمایا: فرائض کا اہتمام کرو۔
قرآنی دعائیں۔
احسان کرنے والا بننا چاہتا ہوں؟
فرمایا: اللہ کی اس طرح عبادت کرو جیسے تم اسے دیکھ رہے ہو، یا وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔
یا رسول اللہ! کون سی چیز گناہوں سے معافی دلواتی ہے؟
فرمایا: آنسو، عاجزی اور بیماری۔
کون سی چیز دوزخ کی آگ کو ٹھنڈا کرتی ہے؟
فرمایا: صدقہ اور صلہ رحمی۔
اللہ کے غصے کو کیا چیز ٹھنڈا کرتی ہے؟
فرمایا: دنیا کی مصیبتوں پر صبر۔
سب سے بڑی برائی کیا ہے؟
فرمایا: برے اخلاق اور تکبر۔
سب سے بڑی اچھائی کیا ہے؟
فرمایا: اچھے اخلاق، تواضع اور صبر۔
اللہ کے عذاب سے بچنا چاہتا ہوں؟
فرمایا: لوگوں پر غصہ کرنا چھوڑ دو۔
(کنز العمال، مسند احمد)



