Skip to content
  • Home
  • نصاب
  • نصابی کتب
  • نوٹس و شروحات
  • دیگر کتابیں
  • سوالیہ پرچے
  • فہرست مقالہ جات
  • ڈاؤن لوڈز
  • Articles
  • Other Links
  • بیانات
Dars E Nizami

Dars E Nizami

درس نظامی طلباء و طالبات

  • Home
  • نصاب
    • تجوید و قرات
    • حفظ و ناظرہ
    • درس نظامی برائے طالبات
    • درس نظامی برائے طلبہ
    • تخصصات
  • نصابی کتب
    • ابتدائیہ
    • متوسطہ اول
    • متوسطہ دوم
    • عامہ سال اول
    • عامہ سال دوم
    • خاصہ سال اول
    • خاصہ سال دوم
    • عالیہ سال اول
    • عالیہ سال دوم
    • عالمیہ سال اول
    • عالمیہ سال دوم
    • تخصصات
  • نوٹس و شروحات
    • درجہ اولی
    • درجہ ثانیہ
    • درجہ ثالثہ
    • درجہ رابعہ
    • درجہ خامسہ
    • درجہ سادسہ
    • درجہ سابعہ
    • دورہ حدیث
    • دیگر نوٹس
  • دیگر کتابیں
  • سوالیہ پرچے
    • تدریسی انٹری ٹیسٹ
    • کنزالمدارس بورڈ
      • کنز المدارس طلبا
        • KB 2020
        • KB 2021
        • KB 2022
        • KB 2023
        • KB 2024
        • KB 2025
      • کنزالمدارس طالبات
        • KG 2020
        • KG 2021
        • KG 2022
        • KG 2023
        • KG 2024
    • جامعۃ المدینہ شعبۃ الامتحان
      • شعبۃ الامتحان طلبا
        • JB 2020
        • JB 2021
        • JB 2022
        • JB 2023
          • ششماہی پرچے2023
        • JB 2024
          • ششماہی پیپر2024
      • شعبۃ الامتحان طالبات
        • JG 2020
        • JG 2021
        • JG 2022
        • JG 2023
        • JG 2024
    • تنظیم المدارس
      • تنظیم المدارس طلبہ
        • TB 2019
        • TB 2020
        • TB 2021
        • TB 2022
        • TB 2023
        • TB 2024
      • تنظیم المدارس طالبات
        • TG 2019
        • TG 2020
        • TG 2021
        • TG 2022
        • TG 2023
        • TG 2024
  • فہرست مقالہ جات
    • کنز المدارس مقالہ جات
  • ڈاؤن لوڈز
    • شعبۃ الامتحان فارمز
    • کنزالمدارس فارمز
    • تنظیم المدارس فارمز
    • ایچ ای سی فارمز
  • Articles
    • تعارف شخصیات
    • سورتوں کا تعارف
    • تفاسیر کا تعارف
    • کتب کا تعارف
  • Other Links
    • کنزالمدارس بورڈ
    • جامعۃ المدینہ
    • دعوت اسلامی
    • دارالمدینہ
    • BISE Lahore
    • BISE BWP
    • BISE Gujranwala
    • BISE Sahiwal
    • Punjab University
  • بیانات
  • Toggle search form

قرآنی دعائیں: فضائل اور مجموعہ ۔حصہ اول

Posted on April 6, 2026 By studentnotesonline.com No Comments on قرآنی دعائیں: فضائل اور مجموعہ ۔حصہ اول

قرآنی دعائیں: فضائل اور مجموعہ

دعا کے لغوی معنی پکارنے یا بلانے کے ہیں۔ قرآن مجید میں یہ لفظ پکارنے، بلانے، تمنا کرنے، معبود سمجھ کر پکارنے اور مانگنے کے معنوں میں استعمال ہوا ہے۔ اللہ پاک نے خود دعا مانگنے کا حکم دیتے ہوئے فرمایا:

اُدْعُوْنِیْۤ اَسْتَجِبْ لَكُمْؕ (مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔)

ذیل میں انبیاء کرام، ملائکہ اور صالحین کی وہ منتخب قرآنی دعائیں دی گئی ہیں جو ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔


1. انبیاء و مرسلین علیہم السلام کی دعائیں

حضرت آدم علیہ السلام

(1) رَبَّنَا ظَلَمْنَاۤ اَنْفُسَنَاٚ- وَاِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ ترجمہ: اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر زیادتی کی اور اگر تو نے ہماری مغفرت نہ فرمائی اور ہم پر رحم نہ فرمایا تو ضرور ہم نقصان والوں میں سے ہوجائیں گے۔

حضرت نوح علیہ السلام

(2) رَبِّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِكَ اَنْ اَسْــٴَـلَكَ مَا لَیْسَ لِیْ بِهٖ عِلْمٌؕ- وَاِلَّا تَغْفِرْ لِیْ وَتَرْحَمْنِیْۤ اَكُنْ مِّنَ الْخٰسِرِیْنَ ترجمہ: اے میرے رب! میں تیری پناہ چاہتا ہوں کہ تجھ سے وہ چیز مانگوں جس کا مجھے علم نہیں اور اگر تو میری مغفرت نہ فرمائے اور مجھ پر رحم نہ فرمائے تو میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجاؤں گا۔

رزق کی تقسیم  کالم پڑھیں

(3) رَّبِّ اَنْزِلْنِیْ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا وَّاَنْتَ خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَ ترجمہ: اے میرے رب! مجھے برکت والی جگہ اتار دے اور تو سب سے بہتر اتارنے والا ہے۔

(4) رَبِّ اِنَّ قَوْمِیْ كَذَّبُوْنِۚۖ فَافْتَحْ بَیْنِیْ وَبَیْنَهُمْ فَتْحًا وَّنَجِّنِیْ وَمَنْ مَّعِیَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ ترجمہ: اے میرے رب! بیشک میری قوم نے مجھے جھٹلایا۔ تو مجھ میں اور ان میں پورا فیصلہ کردے اور مجھے اور میرے ساتھ والے مسلمانوں کو نجات دے۔

(5) رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَیْتِیَ مُؤْمِنًا وَّلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِؕ-وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا تَبَارًا ترجمہ: اے میرے رب! مجھے اور میرے ماں باپ کو اور میرے گھر میں حالتِ ایمان میں داخل ہونے والے کو اور سب مسلمان مردوں اور سب مسلمان عورتوں کو بخش دے اور کافروں کی تباہی میں اضافہ فرما دے۔

حضرت ابراہیم و اسماعیل علیہما السلام

(6) رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّاؕ- اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔ رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَیْنِ لَكَ وَمِنْ ذُرِّیَّتِنَاۤ اُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ۪- وَاَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَیْنَاۚ- اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ ترجمہ: اے ہمارے رب! ہم سے قبول فرما، بیشک تو ہی ہے سننے والا جاننے والا ہے۔ اے ہمارے رب! اور ہم دونوں کو اپنا فرمانبردار رکھ اور ہماری اولاد میں سے ایک ایسی امت بنا جو تیری فرمانبردار ہو اور ہمیں ہماری عبادت کے طریقے دکھا دے اور ہم پر اپنی رحمت کے ساتھ رجوع فرما بیشک تو ہی بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔

حضرت ابراہیم علیہ السلام

(7) رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّیَّتِیْ ﳓ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِ۔ رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ ترجمہ: اے میرے رب! مجھے اور کچھ میری اولاد کو نماز قائم کرنے والا رکھ، اے ہمارے رب اور میری دعا قبول فرما۔ اے ہمارے رب! مجھے اور میرے ماں باپ کو اور سب مسلمانوں کو بخش دے جس دن حساب قائم ہوگا۔

(8) رَبِّ هَبْ لِیْ حُكْمًا وَّاَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَۙ۔ وَاجْعَلْ لِّیْ لِسَانَ صِدْقٍ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ۔ وَاجْعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِیْمِ ترجمہ: اے میرے رب! مجھے حکمت عطا کر اور مجھے ان سے ملا دے جو تیرے خاص قرب کے لائق بندے ہیں۔ اور بعد والوں میں میری اچھی شہرت رکھ دے۔ اور مجھے ان میں سے کردے جو چین کے باغوں کے وارث ہیں۔

(9) رَبَّنَا عَلَیْكَ تَوَكَّلْنَا وَاِلَیْكَ اَنَبْنَا وَاِلَیْكَ الْمَصِیْرُ۔ رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَاۚ-اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ ترجمہ: اے ہمارے رب! ہم نے تجھی پر بھروسہ کیا اور تیری ہی طرف رجوع لائے اور تیری ہی طرف پھرنا ہے۔ اے ہمارے رب! ہمیں کافروں کے لیے آزمائش نہ بنا اور ہمیں بخش دے، اے ہمارے رب! بیشک تو ہی بہت عزت والا، بڑا حکمت والا ہے۔

(10) رَبِّ هَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ ترجمہ: اے میرے رب! مجھے نیک اولاد عطا فرما۔

حضرت موسیٰ علیہ السلام

(11) اَعُوْذُ بِاللّٰهِ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْجٰهِلِیْنَ ترجمہ: میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں جاہلوں میں سے ہوجاؤں۔

(12) رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَلِاَخِیْ وَاَدْخِلْنَا فِیْ رَحْمَتِكَ ﳲ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ ترجمہ: اے میرے رب! مجھے اور میرے بھائی کو بخش دے اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل فرما اور تو سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے۔

(13) اَنْتَ وَلِیُّنَا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الْغٰفِرِیْنَ۔ وَاكْتُبْ لَنَا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّفِی الْاٰخِرَةِ اِنَّا هُدْنَاۤ اِلَیْكَ ترجمہ: تو ہمارا مولیٰ ہے، تو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما اور تو سب سے بہتر بخشنے والا ہے۔ اور ہمارے لیے اس دنیا میں اور آخرت میں بھلائی لکھ دے، بیشک ہم نے تیری طرف رجوع کیا۔

(14) رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْۙ۔ وَیَسِّرْ لِیْۤ اَمْرِیْ ترجمہ: اے میرے رب! میرے لیے میرا سینہ کھول دے۔ اور میرے لیے میرا کام آسان فرما دے۔

(15) رَبِّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْ لِیْ ترجمہ: اے میرے رب! میں نے اپنی جان پر زیادتی کی تو تو مجھے بخش دے۔

(16) رَبِّ نَجِّنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ ترجمہ: اے میرے رب! مجھے ظالموں سے نجات دیدے۔

حضرت عیسیٰ علیہ السلام

(17) اللّٰهُمَّ رَبَّنَاۤ اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآىٕدَةً مِّنَ السَّمَآءِ تَكُوْنُ لَنَا عِیْدًا لِّاَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَاٰیَةً مِّنْكَۚ-وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ ترجمہ: اے اللہ! اے ہمارے رب! ہم پر آسمان سے ایک دسترخوان اتار دے جو ہمارے لئے اور ہمارے بعد میں آنے والوں کے لئے عید اور تیری طرف سے ایک نشانی ہوجائے اور ہمیں رزق عطا فرما اور تو سب سے بہتر رزق دینے والا ہے۔

حضرت لوط علیہ السلام

(18) رَبِّ نَجِّنِیْ وَاَهْلِیْ مِمَّا یَعْمَلُوْنَ ترجمہ: اے میرے رب! مجھے اور میرے گھر والوں کو ان کے اعمال سے محفوظ رکھ۔

(19) رَبِّ انْصُرْنِیْ عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِیْنَ ترجمہ: اے میرے رب! ان فسادی لوگوں کے مقابلے میں میری مدد فرما۔

حضرت ایوب علیہ السلام

(20) رَبِّ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ ترجمہ: (اے میرے رب!) بیشک مجھے تکلیف پہنچی ہے اور تو سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔

حضرت یونس علیہ السلام

(21) لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ ﳓ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ ترجمہ: تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو ہر عیب سے پاک ہے، بیشک مجھ سے بے جا ہوا۔

حضرت یوسف علیہ السلام

(22) یَغْفِرُ اللّٰهُ لَكُمْ٘-وَهُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ ترجمہ: اللہ تمہیں معاف کرے اور وہ سب مہربانوں سے بڑھ کر مہربان ہے۔

(23) فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ اَنْتَ وَلِیّٖ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَةِۚ- تَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّاَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ ترجمہ: اے آسمانوں اور زمین کے بنانے والے! تو دنیا اور آخرت میں میرا مددگار ہے، مجھے اسلام کی حالت میں موت عطا فرما اور مجھے اپنے قرب کے لائق بندوں کے ساتھ شامل فرما۔

حضرت شعیب علیہ السلام

(24) رَبَّنَا افْتَحْ بَیْنَنَا وَبَیْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَاَنْتَ خَیْرُ الْفٰتِحِیْنَ ترجمہ: اے ہمارے رب! ہم میں اور ہماری قوم میں حق کے ساتھ فیصلہ فرما دے اور تو سب سے بہتر فیصلہ فرمانے والا ہے۔

حضرت زکریا علیہ السلام

(25) رَبِّ هَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْكَ ذُرِّیَّةً طَیِّبَةًۚ-اِنَّكَ سَمِیْعُ الدُّعَآءِ ترجمہ: اے میرے رب! مجھے اپنی بارگاہ سے پاکیزہ اولاد عطا فرما، بیشک تو ہی دعا سننے والا ہے۔

(26) رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّاَنْتَ خَیْرُ الْوٰرِثِیْنَ ترجمہ: اے میرے رب! مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے۔

حضرت سلیمان علیہ السلام

(27) رَبِّ اَوْزِعْنِیْۤ اَنْ اَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِیْۤ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰى وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰىهُ وَاَدْخِلْنِیْ بِرَحْمَتِكَ فِیْ عِبَادِكَ الصّٰلِحِیْنَ ترجمہ: اے میرے رب! مجھے توفیق دے کہ میں تیرے اس احسان کا شکر ادا کروں جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کیا اور (مجھے توفیق دے) کہ میں وہ نیک کام کروں جس پر تو راضی ہو اور مجھے اپنی رحمت سے اپنے ان بندوں میں شامل کر جو تیرے خاص قرب کے لائق ہیں۔

جاری ہے۔۔۔۔۔۔

Related

Articles Tags:articles, blog, blogs, dawateislami, NOTES, past paper, Pastpaper, tanzeem ul madaris, اعلی حضرت, دعائیں, قرآن

Post navigation

Previous Post: رزق کی تقسیم
Next Post: قرآنی دعائیں: فضائل اور مجموعہ ۔حصہ دوم

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • قرآنی دعائیں: فضائل اور مجموعہ ۔حصہ دوم
  • قرآنی دعائیں: فضائل اور مجموعہ ۔حصہ اول
  • رزق کی تقسیم
  • دنیاے “غیرت” کا امام
  • ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے؟ حصہ دوم

Latest Posts

  • قرآنی دعائیں: فضائل اور مجموعہ ۔حصہ دوم
  • قرآنی دعائیں: فضائل اور مجموعہ ۔حصہ اول
  • رزق کی تقسیم
  • دنیاے “غیرت” کا امام
  • ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے؟ حصہ دوم

Contact Us

info@studentnotesonline.com
+92 3497379944
Lahore, Punjab
Pakistan
  • Facebook
  • WhatsApp
  • YouTube

Copyright © 2026 Dars E Nizami.

Powered by PressBook WordPress theme

Review My Order

0

Subtotal

Taxes & shipping calculated at checkout

Checkout
0

Notifications