⚖️حیض والے مرد 😊
حیض شدہ( ( Menses))حضرات مگر کیسے؟
منیر نیازی صاحب کہتے ہیں کہ میں ابا جی کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔اچانک انہوں نے مجھ سے پوچھا:بیٹا “حیض کے بارے میں کیا جانتے ہو؟”
میں نے اپنے دل میں الحمدللّٰه پڑھ کر اللّٰه پاک کا شکر ادا کیا کہ ہم بھی اب اپنے آپ کو ان آزاد خیال لوگوں میں شمار کر سکتے ہیں جو اپنے گھر میں ہر قسم کے موضوع پر کھل کر بات کر سکتے ہیں۔ساتھ ہی مجھے وہ سارے بیتے سال یاد آ گئے جو میں نے ابا جی کے رعب اور دہشت کے ساتھ اس گھر کے گھٹن زدہ ماحول میں گزار دیئے تھے۔
میں نے مسکراتے ہوئے کہا:
“ابا جی، حیض ایک ایسے سرکل کا نام ہے جس سے ھر جوان عورت مہینے میں ایک بار گزرتی ہے..”
ابا جی نے پھر پوچھا:”تو پھر عورت اس حالت میں کیا کرتی ہے؟” 🤔
میں نے کہا: “ابا جی،عورت اس حالت میں نہ نماز پڑھ سکتی ہے نہ قران مجید پڑھ سکتی ہے اور نہ ہی روزہ رکھ سکتی ہے۔۔۔”
ابا جی نے اس بار قدرے سخت اور اکھڑے ہوئے لہجے میں کہا:”پُتر اس کا مطلب یہ ہے کہ تجھ میں اور اُس حیض والی عورت میں کوئی فرق نہیں ہے، کیونکہ تم بھی نہ تو نماز پڑھتے ہو نہ قرآن پڑھتے ہو اور… ! 😰
یہ سن کر میں شرم سے ڈوب سا گیا، اور میرے اندر سکت باقی نا رہی کہ سر اٹھا سکوں یا وہاں سے اٹھ کر اپنے کمرے میں جا سکوں۔ 😔
ہاں اس کے بعد سے میں نے باقاعدہ نماز پڑھا شروع کر دی، اور روزانہ قرآن مجید کی تلاوت بھی بآواز بلند کیا کرتا۔ تاکہ “حیض_والے_مرد ” جیسے شرمناک الزام سے ابا جی کی نگاہوں میں خود کو بری ثابت کر سکوں۔ 🙄
“”””””””””””””””””””””””””””””””””””
قارئین ! اب آپ خود اپنے بارے میں بھی فیصلہ کر لیجئے کہ آپ اپنے آپ کو کہاں دیکھتے ہیں؟؟؟
حیض والے مرد؟ یا حقیقی مسلمان مرد؟